لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج گڈ فرائیڈے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منا رہی ہے۔
اس حوالے سے ملک بھر کے گرجا گھروں میں عبادات اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ایسٹر سے قبل جمعہ کو گُڈ فرائیڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ مسیحی برادری 20 اپریل (بروز اتوار) کو اپنا سب سے بڑا مذہبی تہوار ایسٹر منائے گی، ایسٹر روزوں کے ایام کے بعد منایا جانے والا مسیحی تہوار ہے، اس سے قبل 40 روزے رکھے جاتے ہیں، ایسٹر کو عید پاشکا یا عید قیامت المسیح بھی کہا جاتا ہے۔
ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایسٹر کی تقریبات شروع ہوں گی، اس ضمن میں رات کو شہر بھر کے چرچز میں مڈنائٹ سروسز کا انعقاد کیا جائے گا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو گڈ فرائیڈے اور ایسٹر کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔