کراچی:(دنیا نیوز) رواں سال مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 288 جبکہ 3794 افراد زخمی ہوئے۔
ریسکیو رپورٹ کے مطابق ایک سال میں مرنے والوں میں 223مرد، 27خواتین ، 38بچے اور بچیاں شامل ہیں جبکہ ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18 ہے۔
اسی طرح ٹریلر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 37، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 22، مزدا کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5 اور بس کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہے۔