صبا تالپور کی کامیابی پیپلز پارٹی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے: مرتضیٰ وہاب

Published On 18 April,2025 01:04 am

کراچی: (دنیا نیوز) مئیر کراچی وترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے حلقہ این اے 213 میں پیپلزپارٹی کی کامیابی پر مبارکباد دی۔

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ این اے 213سے پیپلز پارٹی کی امیدوار صبا تالپور کی کامیابی پیپلز پارٹی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کو عوام نے ایک بار پھر مسترد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ این اے 213سےصبا تالپور کی کامیابی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت اور پیپلز پارٹی کے ویژن کا نتیجہ ہے۔