اسلام آباد:(دنیا نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے تجویز دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کے پاس سنہری موقع ہے سب کواکٹھا کریں۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’ آن دی فرنٹ ‘میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ پاکستان کی کمانڈ قابل آرمی چیف کےپاس ہے،ان کےپاس پلان آف ایکشن بھی ہے، کاش جمہوری سسٹم میں بھی کوئی ایسا لیڈر ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ ہرجگہ آرمی چیف لیڈ کرتے نظر آ رہے ہیں، ہمارے پاس ایک تگڑی فوج ہے، بھارت کو پہلے بھی منہ توڑجواب دیا ہے، تجویزدی ہے بانی سمیت تمام لیڈروں کو میٹنگ میں بلایا جائے۔
سینیٹر کا کہنا تھا کہ عمرایوب گھٹیا سیاست کررہےہیں، یہ وقت نہیں ہے کہ ہم مخالفین پرتنقید کریں، اگرخدانخواستہ جنگ ہوئی توچھوٹی موٹی جنگ نہیں ہوگی، وزیراعظم کے پاس سنہری موقع ہے سب کواکٹھا کریں اور اتفاق رائے پیدا کریں، پاکستان سےبڑھ کر کوئی چیز نہیں ہے۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ سیاست بعد میں ملک پہلے ہے، آج ہم نےایئرسپیس، تجارت ختم کرکے بہت اچھا جواب دیا ہے،اس وقت وزیراعظم شہبازشریف کے پاس لیڈرشپ دکھانےکا موقع ہے۔