اسلام آباد:(دنیا نیوز) وفاقی دارالحکومت میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے سول سوسائٹی کا احتجاج جاری ہے۔
احتجاج میں مظاہرین کی بڑی تعداد بھارتی ہائی کمیشن کے باہر جمع ہے، جنہوں نے بھارت کے گزشتہ روز اٹھائے گئے اقدامات پر شدید نعرے بازی کی۔
مظاہرین کی جانب سے بھارت کی آبی جارحیت اور نریندر مودی کے خلاف بھی مسلسل نعرے بازی جاری ہے، کچھ مظاہرین بھارتی ہائی کمیشن کا گیٹ پھلانگ کر اندر داخل ہو چکے ہیں، مظاہرین کی سفارت خانے کہ طرف پیش قدمی جاری ہے۔