فضائی حدود بند: بھارت سے یورپ، امریکہ جانے والی کئی پروازیں متاثر

Published On 25 April,2025 06:49 pm

کراچی:(دنیا نیوز) پاکستان کی جانب سے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند ہونے ہر دہلی اور اس کے قریبی شہروں سے یورپ اورامریکا جانے والی پروازیں شدید متاثر ہوئیں۔

ذرائع کے مطابق پانچ بھارتی ایئرلائنز کی پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا، پروازوں کو مختلف ایئرپورٹس پر ری فیلولنگ کے لیے رکھنا پڑرہا ہے۔

اسی طرح دہلی سے امریکا جانے والی بھارتی پروازکو ری فیولنگ کے لئے یورپ میں لینڈکرنا پڑا، پاکستانی فضائی حدود بند ہونےسے گزشتہ روزسےاب تک 50 سے زائد بھارتی ایئرلائنز کی پروازیں متاثرہوئیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ بھارتی ایئرلائنز نے ازبکستان اور قازقستان جانے والی پروازیں بھی منسوخ کیں۔