شکر گڑھ: کرتار پور راہداری آج بھی معمول کے مطابق کھلی رہی

Published On 25 April,2025 07:51 pm

شکر گڑھ:(دنیا نیوز) پاک بھارت حالات کشیدہ ہونے کے بعد بھی پنجاب علاقے شکر گڑھ میں واقع کرتارپور راہداری معمول کے مطابق کھلی رہی۔

دربار انتظامیہ کے مطابق آج صبح سے بذریعہ راہداری 247 یاتری بھارت سے پاکستان پہنچے ہیں، یاتریوں نے دربار میں ماتھا ٹیکا اور اپنی مذہبی رسومات ادا کیں، یاتری شام 6 بجے واپس بھارت لوٹ گئے۔

یاتریوں نے کرتار پور راہداری کھلی رکھنے اور بہترین مہمان نوازی پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ بھی ادا کیا۔