سعودی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، قومی سلامتی کے فیصلوں پر بریفنگ

Published On 25 April,2025 10:01 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سعودی وزیر خارجہ کا نائب وزیر اعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ کو سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان نے فون کیا ، اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم نے بھارتی اشتعال انگیز اقدامات سے آگاہ کیا اور بھارت کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کیا، جبکہ دوران گفتگو علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر اظہار اطمینان کیا اور علاقائی صورتحال پر مشاورت سمیت رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔