نوشکی: (ویب ڈیسک) بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ٹرک اڈے کے قریب تیل سے بھرے ٹرک میں آگ لگنے سے دھماکا ہوگیا، جس سے ٹرک ڈرائیور جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 20 زخمیوں میں ڈی ایس پی سمیت 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں، ٹرک کی ٹینکی میں گیس ویلڈنگ کرنے کے دوران آگ لگی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ آگ کے باعث دھماکے سے قریب موجود لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی، اڈے پر کھڑے ٹرک میں آگ لگی تو ڈرائیور ٹرک کو کھلے میدان میں لے گیا، ڈرائیور اگر متاثرہ ٹرک کو آگے نہ لے جاتا تو بڑی تباہی ہوتی ۔