آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

Published On 30 April,2025 10:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آئندہ 24 گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری، موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔

جنوبی پنجاب، بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں شام، رات کے دوران تیز ہواؤٔں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی، جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہا۔

آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد، موہنجوداڑو، سکرنڈ، سبی 48، دادو، جیکب آباد، خیرپور، پڈعیدن، مٹھی اورخانپور میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یکم سے 4 مئی کے دوران آندھی، جھکڑ چلنے، ژالہ باری، گرج چمک اور تیز، موسلادھار بارش کے باعث کمزور انفراسٹرکچر، بجلی کے کھمبے، درخت ، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔