بھارت ہمیں جذبےمیں مات نہیں دےسکتا: رانا ثنا اللہ

Published On 30 April,2025 10:45 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بھارت ہمیں جذبے میں مات نہیں دے سکتا۔

دنیا نیوز کے پروگرام ‘‘دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتیں مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، زیروامکانات ہیں کہ کوئی جنگ جیسی صورتحال ہو، اگرحملہ ہوا تو بھارت میزائل کی صورت میں کرسکتا ہے، جیسا بھارت کرے گا ویسا ہی جواب ملےگا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ایئرفورس بہت زیادہ پروفیشنل ہے، بھارت ہمارے جذبےمیں ہمیں مات نہیں دےسکتا، ٹیکنالوجی میں بھی ہم ان سےپیچھےنہیں ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں مشیر وزیراعظم برائےسیاسی امور کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف وزیراعظم محمد شہباز شریف اور مریم نواز کو حکومت چلانے کے حوالے سے گائیڈ کرتے ہیں۔

رانا ثنا اللہ کا عمران خان کے متعلق سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ 2011سےمذاکرات کرنے کو تیار نہیں، ہم کیا کر سکتے ہیں، اے پی سی میں تحریک انصاف کو بھی لایا جائے گا، اگرتحریک انصاف کہے گی توبانی  کو لایا جا سکتا ہے۔