لاہور: (دنیا نیوز) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد نے جنگی حالات میں قومی یکجہتی کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا۔
صدر لاہور چیمبر آف کامرس میاں ابوذر شاد نے 10 ملین روپے سے "وار فنڈ" قائم کر دیا، انہوں نے کہا کہ یہ وار فنڈ مسلح افواج اور قوم سے اظہار یکجہتی ہے۔
میاں ابوذر شاد کا کہنا تھا کہ کاروباری برادری اور عوام اس فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے، پاکستان کی سالمیت کے لیے بزنس کمیونٹی ہر قربانی کے لیے تیار ہے۔
صدر لاہور چیمبر آف کامرس نے کہا کہ وار فنڈ کا مقصد مشکل وقت میں قومی اداروں کو سپورٹ کرنا ہے لاہور چیمبر آف کامرس نے ہمیشہ قومی مفادات کو ترجیح دی ہے۔