آرمی چیف جنگ کی اصل روح کو جانتے ہیں: انوارالحق کاکڑ

Published On 30 April,2025 05:04 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ موجودہ آرمی چیف جنگ کی اصل روح کو جانتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر انٹرویو دیتے ہوئے انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ بھارت صرف میڈیا پر جنگ لڑ رہا ہے، پاکستان نے حقیقت میں جنگ کی تیاری کی ہے، بھارت توقع نہیں کرسکتا کہ پاکستان کس طرح کا جواب دے گا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ آرمی چیف جنگ کی اصل روح کو جانتے ہیں، چین نے ہندوستانی آرمی کو ڈنڈوں سے مار کر بھگایا تھا۔

ایک اور سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نگران دور میں بانی پی ٹی آئی سے کوئی بیک ڈور رابطہ نہیں ہوا، مسنگ پرسنز کے معاملے پر ڈیٹا نہیں دیا جاتا، کچھ لوگ انٹرنیشنل میڈیا کو انٹرویو دینے سے نہیں ڈرتے حکومت کو ڈیٹا دینے سے ڈرتے ہیں۔