خیبر پختونخوا: ناخوشگوار واقعہ کی بروقت اطلاع کیلئے 50 سائرن سسٹم نصب

Published On 30 April,2025 10:58 pm

پشاور:(دنیا نیوز) پہلگام واقع کے بعد ہندوستان کے ساتھ بڑھتا ہوا تناؤ کے پیش نظر خیبرپختونخوا حکومت نے بھی اقدامات شروع کر دیئے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی بروقت اطلاع کے لیے 50 سائرن سسٹم نصب کردیئے گئے، سائرن سسٹم صوبے بھر کے مختلف اضلاع میں نصب کیے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ایبٹ آباد ،ڈی آئی خان اور پشاور سمیت 7 اضلاع میں 4،4 سائرن لگا دیئے گئے جبکہ صوبے کے باقی تمام اضلاع میں ایک ایک سائرن نصب کیا گیا۔

دوسری جانب صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ ہندوستان کے ساتھ تناؤ بڑھ رہا ہے، اس لیے عوام کو بروقت آگاہ رکھنے اور کسی بھی فضائی حملے کے بارے میں اطلاع دینے کے لیے سائرن سسٹم بحال رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔