ڈاکٹر علی محمود ابوتراب مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے قائم مقام امیر مقرر

Published On 03 May,2025 06:43 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ڈاکٹر علی محمود ابوتراب مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے قائم مقام امیر مقرر ہو گئے۔

ڈاکٹر علی محمود ابوتراب کو قائم مقام امیر قیادت نے باہمی مشاورت سے مقرر کیا، قائم مقام امیر مقرر کرنے کا فیصلہ آج سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی وفات کے باعث ہوا۔

واضح رہے کہ مرکزی امیر جمعیت اہلحدیث سینیٹر علامہ پروفیسر ساجد میر 86 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، پروفیسر ساجد میر ایک ماہ سے مہروں کی تکلیف میں مبتلا تھے، مرحوم نے تقریباً ایک ماہ قبل مہروں کا آپریشن کروایا تھا، ان کے دل کی بائی پاس سرجری بھی ہوئی تھی۔

خاندانی ذرائع نے بتایا کہ پروفیسر ساجد میر نے آج روٹین کے مطابق ناشتہ کیا اور ساتھ ہی ہارٹ اٹیک ہو گیا، فوری طور پر ڈاکٹر کو بلایا تو ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کر دی۔