اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں اور مراعات میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کر دیا گیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس سلسلے میں آرڈیننس جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ آرڈیننس کے مطابق وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہ رکن قومی اسمبلی کی تنخواہ کے برابر ہوگی، تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔
صدر مملکت نے قومی زرعی تجارت اور فوڈسیفٹی اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس بھی جاری کر دیا ہے۔
آرڈیننس کے بعد وفاقی وزراء اور وزراء مملکت کی تنخواہ 5 لاکھ 19ہزار مقرر کر دی گئی، وفاقی وزرا کی تنخوا 2 لاکھ سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزار جبکہ وزیر مملکت کی تنخواہ 1 لاکھ 80 ہزار سے بڑھا کر 5 لاکھ 19 ہزار کی گئی۔
وفاقی کابینہ نے مارچ میں وفاقی وزراء اور وزیر مملکت کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی تھی۔
صدر مملکت کی جانب سے جاری آرڈیننس کے بعد وزراء اور وزرائے مملکت کی تنخواہوں میں 188 فیصد اضافہ کیا گیا۔