پہلگام حملہ سیاسی مقاصد کے لیے کیا گیا: بھارتی اپوزیشن رہنما مودی پر برس پڑے

Published On 06 May,2025 10:58 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) ایس پی لیڈر لال بہاری یادو نے دعویٰ کیا ہے کہ ’ پہلگام حملے کے بعد مودی کی انتخابی تقریر، قومی سلامتی پر سیاست؟‘اور’ پہلگام حملہ سیاسی مقاصد کے لیے کیا گیا‘۔

اپنے ایک بیان میں لال بہاری یادو کا مودی سرکار پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ’رافیل طیارے کھلونا بن گئے‘، ’حکومت صرف لیموں مرچ سے حملے روک رہی ہے‘۔

بھارت کے ایک اور سیاسی رہنما اجے رائے نے کہا کہ ’نفرت کو ہوا دینا ملک کے لیے زہر قاتل ہے‘۔

اسی طرح مولانا ارشد مدنی کا کہنا تھا کہ ’ مودی پالیسیاں ناکام، ادھو یورپ میں سیر سپاٹے پر‘،شائینہ این سی نے کہا’ پہلگام حملے پر آل پارٹیز اجلاس میں مودی کی غیر حاضری باعث تشویش ہے‘۔

علاوہ ازیں ملیکارجن کھڑگے نے کہا ’ رافیل ڈیل کے باوجود انٹیلی جنس ناکام؟ سیاسی قیادت جواب دہ ہو‘،سنجے راوت کا کہنا تھا کہ ’حکومت صرف نعرے لگا رہی ہے، زمینی حقائق خوفناک ہیں‘۔

کانگریس ترجمان کا کہنا تھا کہ پہلگام میں دہشتگردی کا واقعہ ہوا،  لیکن ’وزیر اعظم بہار میں ووٹ مانگنے میں مصروف‘ ایس پی رہنما نے کہا کہ جمہوریت کو خطرہ دہشتگردوں سے نہیں اندرونی سیاسی چالوں سے ہے‘۔

اپوزیشن نے سوال اٹھایا کہ ’ رافیل معاہدے کے بعد بھی انٹیلی جنس کیوں ناکام ہوئی؟‘ ’ مودی سرکار صرف فوٹو سیشن کر رہی ہے، عملی اقدامات ندارد‘ ’دہشتگردی پر سیاست نہیں، یکجہتی کی ضرورت ہے‘۔

کانگریس صدر کا کہنا تھا کہ ’ سرکار کو صرف الیکشن نظر آتے ہیں، عوام کی جان کی کوئی قیمت نہیں‘ملک میں خون بہتا رہا‘’فوج کو کھلی چھوٹ مگر سیاسی قیادت خواب خرگوش کے مزے لےرہی ہے‘۔