پاک فضائیہ نے رافیل طیارے گرا کر بھارتی غرور خاک میں ملا دیا: احسن اقبال

Published On 09 May,2025 01:25 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پاک فضائیہ نے رافیل طیارے گرا کر بھارتی غرور خاک میں ملا دیا۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے بھارتی طیارے گرا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ بزدل بھارت رافیل طیاروں کی ناکامی کے بعد اپنی خفت مٹانے کیلئے اب ڈرون بھیج رہا ہے، بزدل بھارت نے رات کی تاریکی میں چھپ کر پاکستان پر حملہ کیا۔