کراچی: (دنیا نیوز) سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بھارت نے نام نہاد دہشتگردی کو بنیاد بنا کر جارحیت کا مظاہرہ کیا۔
سینئر صوبائی وزیر سندھ وزیر شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے دہشت گردی کی، پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا، بھارت کے 5 جہاز مار گرائے، 3 پائلٹس مارے گئے، پاک فضائیہ کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان کی جوابی کارروائی کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جارہا ہے۔
شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ ہماری فورسز نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، بھارت نے طے کرلیا تھا پاکستان پر الزام لگانا ہے، پہلگام میں دہشتگردی کا الزام بھارت پاکستان پر لگاتا رہا ہے۔