عمران خان ہی قوم کے حقیقی رہنما ہیں، انہیں رہا کیا جائے: بیرسٹر سیف

Published On 09 May,2025 10:00 am

پشاور: (دنیا نیوز) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ہی قوم کے حقیقی رہنما ہیں، انہیں رہا کیا جائے۔

اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ منتخب وزیراعلیٰ کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے سے روکنا آئینی خلاف ورزی ہے، مریم نواز کے احکامات پر پنجاب پولیس عدالتی احکامات کی بھی دھجیاں اڑا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو فوری رہا کیا جائے، وہ ہی قوم کے حقیقی رہنماء ہیں، بانی پی ٹی آئی ہی ملک کو بحران سے نکال سکتے ہیں۔

رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ جعلی حکومت نے ریاستی اداروں کو کمزور کر دیا ہے، قوم اب مزید دھوکے برداشت نہیں کرے گی، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ناگزیر ہے۔