بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر مسلح افواج مبارکباد کی حق دار ہیں: ایس ایم تنویر

Published On 10 May,2025 04:05 pm

لاہور: (دنیا نیوز) معروف کاروباری شخصیت ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر مسلح افواج مبارکباد کی حق دار ہیں۔

اپنے ایک بیان میں معروف کاروباری شخصیت ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور پاک فوج کو آپریشن بنیان مرصوص کے تحت بھارتی جارحیت کا دلیرانہ اور بھرپور جواب دینے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی آڑ میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے بھارت کے بزدلانہ اقدامات کا ہماری مسلح افواج نے پورے وقار اور بھرپور قوت کے ساتھ جواب دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے موثر جوابی کارروائی سے پیشہ ورانہ مہارت اور قومی سلامتی کے لیے عزم کا ثبوت دیا ہے۔

ایس ایم تنویر نے مزید کہا ہے کہ دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر پاک فوج نے ایک ایسا سبق سکھایا ہے جو آنے والی بھارتی نسلوں کو ہمیشہ یاد رہے گا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر ایک قومی ہیرو کے طور پر ابھرے ہیں اور قوم ان کی جرات و بہادری اور قائدانہ صلاحیت کی معترف ہے۔