پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال

Published On 10 May,2025 06:01 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی گئی۔

ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کےمطابق ملک کے تمام ایئرپورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں، مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کے لیے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔

خیال رہے پاک بھارت کے سیز فائر کے بعد پی اے اے نے تمام ایئر پورٹس پر فلائٹس بحالی کی خوشخبری سنائی ہے۔

واضح رہے پاک بھارت کشیدگی کے باعث ملک بھر کے ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا تھا ۔