پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود فلائٹ شیڈول متاثر، 150 پروازیں منسوخ

Published On 11 May,2025 09:50 am

لاہور: (دنیا نیوز) پاک بھارت جنگ بندی اور فلائٹ شیڈول بہتر ہونے کے باوجود آج ملک بھر کی 150 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستان بھر سے درجنوں پروازیں غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔

آج منسوخ ہونے والوں میں دس حج پروازیں بھی شامل ہیں، لاہور سے 3، اسلام آباد سے 2 اور ملتان سے ایک حج پرواز منسوخ ہوئی۔

حکام کا بتانا ہے کہ مجموعی طور پر کراچی کی 45، لاہور کی 38 اور اسلام آباد کی 40 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

اسی طرح ملتان کی 10، پشاور کی 11 اور سیالکوٹ کی 6 منسوخ ہوئیں، جبکہ منسوخ کی گئیں پروازوں میں 138 بین الاقوامی ہیں۔