نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارت نے پاکستان کے سفارتی اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے نئی دہلی میں واقع پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات ایک پاکستانی اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قراردیتے ہوئے 24گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم جاری کردیا ۔
بھارتی وزارتِ خارجہ نے الزام لگایا ہے کہ مذکورہ اہلکار ایسی سرگرمیوں میں ملوث تھا جو اس کے سرکاری منصب کے دائرہ کار میں نہیں آتیں۔
ترجمان بھارتی وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ اہلکار کو 24گھنٹوں کے اندر بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے، اس سلسلے میں پاکستان ہائی کمیشن کے ناظم الامور کو آج باضابطہ احتجاجی مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہے۔