اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو پتہ چلنا چاہئے کہ مودی انٹرنیشنل دہشت گرد ہے۔
وفاقی وزیر دفاع نے کہا کہ یہ حقیقت سامنے آنی چاہئے کہ پاکستان کو دہشت گردی سے کتنا نقصان ہوا، فیصلہ ہونا چاہئے کہ جو ہم پر دہشت گردی کا الزام لگایا جاتا ہے کیا اس میں کوئی صداقت ہے؟۔
خواجہ محمد آصف کے مطابق ہم نے بارہا کہا کہ پلوامہ اور دیگر واقعات کی تحقیقات ہونی چاہئے، ان مذاکرات میں کوئی انکوائری کمیشن بننا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ساری دنیا سے زیادہ نقصان اٹھایا، ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نقصانات آج بھی برداشت کر رہے ہیں۔
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بات چیت ہونی چاہئے، مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہمارا نقطہ نظر یو این کی قراردادیں ہیں۔