اسلام آباد:(دنیانیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے ترک صدرکی جانب سے پاکستان کی بھرپور حمایت اور یکجہتی کا خیرمقدم کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹس ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ترکیہ کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات پر فخرہے۔
I was profoundly touched by my dear brother, President Recep Tayyip Erdogan, for his strong expression of support and unwavering solidarity with Pakistan.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) May 13, 2025
Pakistan is proud of its long-standing, time-tested, and abiding fraternal ties with Turkiye that have grown stronger with…
انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کےتعلقات ہر نئے چیلنج کےساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں، جنوبی ایشیا میں امن کےفروغ کے لیے ترک صدر کے تعمیری کردار پر شکرگزار ہوں۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم نے دونوں ملکوں کےعوام کے روشن اورخوشحال مستقبل کی تعمیرکے لیے مل کرکام کرنے کا عزم بھی کیا۔