نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل چین کے دورے پر روانہ ہوں گے

Published On 18 May,2025 05:59 pm

اسلام آباد:(د نیا نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کل سے چین کا دورہ کریں گے۔

وزارت خارجہ  کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار دورے کے دوران پاک بھارت جنگی صورت حال اور سیز فائر بارے بریفنگ دیں گے اور چین سے مشاورت کریں گے، دورے کے دوران اعلی حکام بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ چین نے پاک بھارت جنگ میں پاکستان کو بھرپور سپورٹ کیا، نائب وزیراعظم چینی قیادت سے  خطے میں امن وامان کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کے دورہ چین کے دوران افغان وزیرخارجہ ملا امیر خان متقی بھی چین میں ہی ہوں گے۔