اسلام آباد:(دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ملاقات کی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ کو پاکستان میں خوش آمدید کہا، ملاقات میں پاک بھارت جنگ بندی سمیت علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ دو نوں رہنمائوں نے خطے کی صورتحال پر بات چیت کی ہے جبکہ اسحاق ڈار نے برطانوی وزیر خارجہ کو بھارت کے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ چارٹر کی خلاف ورزی کے بارے میں آگاہ کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنا جوابی حق استعمال کیا،انہوں نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لئے برطانوی کاوشوں کو سراہا۔
وزرات خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے دوران گفتگو خطے میں امن کے لئے ڈائیلاگ کی اہمیت پر زور دیا۔