اسلام آباد:(دنیا نیوز) نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے آسٹریلوی وزیر خارجہ ہون پینی وانگ نے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دوران گفتگو دونوں رہنماؤں میں پاک بھارت کشیدگی اور سیز فائر کے مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا،اسحاق ڈار کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے مطابق صرف اپنے دفاع کے حق کا استعمال کیا۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان علاقائی امن و سلامتی کے لیے ذمہ دارانہ انداز میں کام جاری رکھے گا۔
دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ آسٹریلوی وزیر خارجہ نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا جبکہ جعفر ایکسپریس حملے میں جانوں کے ضیاع پر تعزیت بھی کی۔
علاوہ ازیں ہون پینی وانگ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیر بھی مقدم کیا۔