چینی فی کلو 175روپے فروخت کرنے پر اسحاق ڈار نے نوٹس لے لیا

Published On 13 May,2025 09:36 pm

لاہور:(دنیا نیوز) اوپن مارکیٹ میں چینی فی کلو 175روپے فروخت کے معاملہ پر ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار نے نوٹس لے لیا۔

وفاقی دارالحکومت میں اسحاق ڈار کی زیر صدارت چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں بارے اجلاس ہوا، شوگر ملز ایسوسی ایشن کو اجلاس میں مدعو کیا گیا، ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈار نے چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر نوٹس لیتے ہوئے شوگر ملز نمائندگان کو چینی کی قیمتوں کو کم کرنے کے احکامات دیئے۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چینی کے فی کلو ایکس مل ریٹس کوفوری 154سے 159 پر کیا جائے، انہوں نے صوبوں کو چینی کی قیمتوں بارے تعمیل کرنے کے احکامات دیئے۔

آخر میں اسحاق ڈار کو شوگر ملز ایسوسی ایشن نے تعاون کی یقین دہانی کروائی اور تنازع کو حل کروانے کو سراہا۔