اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جاپان کے وزیر خارجہ تاکیشی ایویا سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے جاپانی ہم منصب کو بھارتی حملوں سے آگاہ کیا، اسحاق ڈار نے جاپانی وزیر خارجہ کو علاقائی صورتحال سے متعلق مکمل آگاہی دی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق تحمل کا مظاہرہ کیا، پاکستان اپنی خود مختاری اور دفاع کے لئے پُرعزم ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چاپان کے وزیر خارجہ نے موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا، جاپانی وزیر خارجہ نے بھارتی حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے تعزیت کا اظہار کیا۔
جاپانی وزیرخارجہ نے کہا کہ دونوں فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں، امن و استحکام کے لئے مذاکرات اور سفارت کاری کی جائے۔