بھارتی ایئرلائنز کی پروازوں کے بعد بھارتی ٹرینیں بھی تاخیر کا شکار

Published On 09 May,2025 04:39 pm

نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی ایئرلائنز کی پروازوں کے بعد بھارتی ٹرینز بھی تاخیر کا شکار ہو گئے۔

موجودہ صورتحال پر بھارتی مسافر اپنی ہی ایئرلائنز پر پھٹ پڑے، بھارتی شہری ابھیناو سنگھ نے ایئر انڈیا کے حوالے سے ٹویٹ کیا ہے کہ اپنے حق کیلئے بولنے پر بھارتی ایئرلائنز نے اپنے ہی شہریوں کو ایکس پر بلاک کر دیا۔

بھارتی شہری نے کہا کہ ایئر انڈیا مسافروں کے ریفنڈ دینے سے گریز کر رہی ہے، ایئر انڈیا شرم کرو میرے ساتھ یہ دوسری بار برا تجربہ ہوا ہے۔

بھارتی شہری نے کہا کہ ٹرین میں تاخیر کی وجہ سے فلائٹ چھوٹ گئی، ایئر انڈیا نے وعدہ کیا کہ وہ میرا فلائٹ ٹیکس واپس کر دیں گے، مجھے اپنی فلائٹ پر ٹیکس کی واپسی نہیں ملی ہے، نہ ریفنڈ کیا جارہا ہے۔

ایک اور بھارتی شہری کرشنا نے بھارتیوں کو ایئر انڈیا ایئرلائن میں سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ ایئر انڈیا کا مقصد صارفین کا پیسہ چوری کرنا ہے۔

بھارتی شہری کرشنا کا ایکس پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ دوستو، براہ کرم ایئر انڈیا کے ساتھ سفر کرنے سے گریز کریں۔