اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت اقتصادی امور کا سرکاری ایکس اکاؤنٹ رات گئے ہیک کر لیا گیا۔
ترجمان اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ وزارت اقتصادی امور کا سرکاری ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوگیا، اس دوران مذکورہ اکاؤنٹ سے سوشل میڈیا پر کی جانے والی کسی بھی پوسٹ کا وزارت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
دریں اثناء وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے بھی وزارتِ اقتصادی امور کے سرکاری ایکس اکاؤنٹ ہیک ہونے کی اطلاع دی، انہوں نے اس حوالے سے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے رپورٹ کیا ہے۔
واضح رہے کہ نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم نے پاک بھارت کشیدگی کے درمیان سائبر حملوں کے پیشِ نظر ایڈوائزری پہلے ہی جاری کر رکھی ہے۔