کراچی :(دنیا نیوز) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ بھارتی اینکرزجھوٹ اورغیر ذمہ دارانہ صحافت کےذریعے نفرت پھیلارہے ہیں۔
شہر قائد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا ہے ہماری لڑائی مودی کی انتہا پسند سوچ سے ہے، بھارت کے ہندو،سکھ یا مسلمان عوام سے نہیں، ہم نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزارسےزائد جانوں کی قربانی دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے حملوں کی شروعات کی، اب وقت آگیا ہے کہ بھرپورجواب دیاجائے، پاکستانی فنکار، اینکرزاور ہر مکتبِ فکر کے افراد سوشل میڈیا پر مودی کی بزدلانہ جارحیت کےخلاف متحد ہوکرآوازبلند کریں۔
کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔