لندن: (دنیا نیوز) پاکستان نے بھارتی تکبر کے پرخچے اڑا دیئے، برطانوی اخبار ٹیلی گراف بھی پاک افواج کا معترف ہو گیا۔
دی ٹیلی گراف کے مطابق رافیل طیاروں کی تباہی بھارت کیلئے تضحیک آمیز اور خطے میں گیم چینجر ہے، پاکستان نے بھارتی رافیل گراکر دنیا کے عسکری ماہرین کو حیران و پریشان کر دیا۔
ٹیلی گراف کے مطابق بھارتی رافیل گرا کر پاکستان نے فضاؤں میں اپنی برتری ثابت کر دی، پاکستان نے نادیدہ اور خاموش ٹیکنالوجی سے بھارت پر دھاک بٹھا دی۔
برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ بالاکوٹ واقعے کے بعد بھارت اپنے لیے طاقتور جہاز خریدتا رہا، بالاکوٹ واقعے کے بعد پاکستان چین کی مدد سے سائلنٹ ٹیکنالوجی حاصل کرتا رہا۔
ٹیلی گراف کا کہنا تھا کہ رافیل طیاروں کے بھارتی پائلٹس کو سمجھ ہی نہ آسکا انہیں کس چیز نے تباہ کیا، بھارتی رافیل طیاروں کے پائلٹس کو اپنی طرف آتی ہوئی موت کی خبر تک نہ ہوئی۔