بھارت نے حملوں کے دوران شہریوں اور مساجد کو نشانہ بنایا: خواجہ آصف

Published On 09 May,2025 06:23 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے حملوں کے دوران شہریوں اور مساجد کو نشانہ بنایا۔

وفاقی دارالحکومت میں عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردوں کا کوئی کیمپ نہیں ہے، ہم عالمی میڈیا اور مبصرین کو دعوت دیتے ہیں آکر خود حقیقت دیکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئی دباؤ قبول نہیں، جارحیت کا جواب دینے کیلئے 200 فیصد تیار ہیں: خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ بھارت نے حملوں کے دوران شہریوں اور مساجد کو نشانہ بنایا، ایل او سی پر جھڑپوں میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔

وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنے دفاع کا حق ہے، بھارت نے پہلگام واقعے کے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے۔