متحدہ عرب امارات کا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم

Published On 10 May,2025 07:31 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور یو اے ای کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زید کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

شیخ عبداللہ بن زید نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے فہم و ادراک کا خیرمقدم کیا۔

اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام کیلئے یو اے ای کی تعمیری سفارتی کوششوں کو سراہا۔