دشمن سے فاتح یاب ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں: طاہر اشرفی

Published On 10 May,2025 06:37 pm

لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین علما کونسل پاکستان حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہےکہ دشمن پر فاتح حاصل کرنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔

صوبائی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ آج یہ ثابت ہوا کہ پاکستان کا دفاعی نظام مضبوط ہے،کوئی ہمیں فتح نہیں کر سکتا، سعودی وزیر خارجہ نے امن کے لیے کوششیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ امن قائم کرنے کے لیے امریکہ اور ترکیہ کے وزیر خارجہ نےکردار ادا کیا، اپنے تمام دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے امن کی کوششیں کیں، بھارت اور دنیا جان چکی کہ پاکستان کسی بھی لحاظ سے کمزور نہیں ہے۔

چیئرمین علما کونسل کا مزید کہنا  تھا کہ افواج پاکستان کے ایک ایک سپاہی کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان کی سلامتی کے لئے کوشاں اداروں کو سلام پیش کرتا ہوں، ہندوستان جو ہمیشہ جارحیت کرتا ہے آج پھر سے رسوا ہوا۔