پاک بھارت ڈی جی ایم اوز 12 مئی کو دوبارہ بات کرینگے: بھارتی سیکرٹری خارجہ

Published On 10 May,2025 06:29 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور ہندوستان کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان رابطہ بارے بھارت کے سیکرٹری خارجہ نے آگاہ کیا۔

بھارتی سیکرٹری خارجہ کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ساڑھے تین بجے رابطہ ہوا، فون کال میں سیز فائر پر رضامندی ہوئی۔

فریقین نے سیز فائر کرنے پر رضامندی ظاہر کی، زمینی، فضائی اور بحری سمیت ہر طرح کی فائرنگ اور فوجی کارروائی روکنے پر اتفاق ہوا۔

بھارتی سیکرٹری خارجہ کے مطابق ڈی جی ایم اوز 12 مئی کو دوبارہ بات کریں گے۔