مذاکرات سے پہلے کشیدگی کا خاتمہ ضروری ہے: بلاول بھٹو

Published On 10 May,2025 04:58 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا بھارت سے کوئی براہ راست رابطہ نہیں ہوا، مذاکرات سے پہلے کشیدگی کا خاتمہ ضروری ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان مذاکرات کو امن کا پائیدار حل سمجھتا ہے، میزائلوں اور ڈرونز کے سائے میں مذاکرات ممکن نہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت جارحانہ رویہ ترک کرے، ہم سفارتی بات چیت کو تیار ہیں، امن پاکستان کی ترجیح ہے مگر خودمختاری پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ پاکستان امریکا سمیت عالمی ثالثوں سے قریبی رابطے میں ہے، خطے کی اس صورتحال کی ذمہ داری کا بوجھ مکمل طور پر بھارت پر ہے۔