اسلام آباد:(دنیا نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، بھارتی جارحیت اور پاکستان کے ردعمل سے آگاہ کیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ترکیہ وزیر خارجہ نے پاکستان کے ذمہ دارانہ اور محتاط ردعمل کو سراہا، دونوں وزرائے کا قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق ہوا۔
ترک وزیر خارجہ کی جانب سے پاکستان کو یقین دہانی کرائی گئی کہ انقرہ ہر سطح پر اسلام آباد کے ساتھ کھڑا ہے، اور کسی بھی قسم کی جارحیت یا غیر منصفانہ رویے کے خلاف پاکستان کے مؤقف کی حمایت جاری رکھے گا۔