پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائرہوگیا: بھارتی وزیر خارجہ

Published On 10 May,2025 06:26 pm

نیودہلی :(دنیا نیوز) بھارتی وزیرخارجہ جےشنکر نے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت کےدرمیان سیزفائرہوگیا ہے۔

سماجی رابطےکی ویب سائٹ ایکس پر ٹویٹ کرتے ہوئے جے شنکر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے فوجی کارروائی روکنے پر مفاہمت کی ہے۔

دوسری جانب بھارتی مقبوضہ کشمیرکےوزیراعلیٰ نےسیزفائرکوخوش آئند قراردے دیا۔

واضح رہے پاک بھارت کشیدگی کے باعث دونوں ممالک کے درمیان کے دوران فوجی کارروائیاں جاری تھیں۔