اسلام آباد: (دنیا نیوز) نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے اعلیٰ سطح کے سفارتی وفود نے ملاقات کی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ سفارتی وفود مختلف ممالک کا دورہ کرکے پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کریں گے۔
ملاقات کے دوران اسحاق ڈار نے پاکستان کی سفارتی ترجیحات بیان کیں، وفود مؤثر طریقے سے پاکستان کا نقطہ نظر اجاگر کریں گے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے وفود دنیا میں پاکستان کا پیغامِ امن عام کریں گے۔