وزیر داخلہ محسن نقوی ایران پہنچ گئے، حضرت امام رضاؑ کے روضہ پر حاضری

Published On 27 May,2025 11:54 am

مشہد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران پہنچ گئے، حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ پر حاضری دی۔

مشہد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا گیا، صوبہ خراسان کے گورنر جنرل غلام حسین مظفری نے محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے مشہد میں حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضہ پر حاضری دی، مختلف حصے دیکھے، نوافل ادا کئے اور روضہ امام رضا علیہ السلام پر خصوصی دعا کی، انہوں نے امن و سلامتی، ترقی و خوشحالی اور خطے میں استحکام کے لئے بھی دعا کی۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت کا شکریہ کہ انہوں نے پاکستانی زائرین کیلئے خصوصی انتظامات کئے ہیں، انشاءاللہ پاکستان اور ایران زائرین کی سہولتوں کیلئے مل بیٹھ کر مزید اقدامات کریں گے۔