ضمنی انتخاب میں کامیابی عوام کا حکومتی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے: مریم نواز

Published On 02 June,2025 02:57 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پی پی 52 سمبڑیال میں ضمنی انتخاب میں کامیابی پر حنا ارشد وڑائچ کو مبارکباد دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ سمبڑیال کے عوام نے جس اعتماد کا مظاہرہ کیا ہے اس پر پورا اتریں گے، ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی شاندار کامیابی عوام کا حکومت کی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی امیدوار کی کامیابی عوام کی مسلسل بے لوث خدمت کا نتیجہ ہے، عوام خدمت کرنے والوں اور فتنہ فساد پھیلانے والوں کو پہچان چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ صدر مسلم لیگ(ن) محمد نوازشریف کی قیادت میں ترقی کا سفر تیزی سے جاری ہے، ثمرات سب تک پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ پی پی 52 کے ضمنی انتخاب کے تمام 185 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی حنا ارشد وڑائچ 78419ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہیں۔

پی ٹی ائی کے حمایت یافتہ فاخر نشاط گھمن 40037 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، 185 پولنگ سٹیشنز پر مسلم لیگ ن کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ کو 38382ووٹوں کی برتری سے کامیابی حاصل ہوئی ہے۔