کراچی: (دنیا نیوز) سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو صرف پاکستان ہی نہیں پورے خطے کے لیے امید کی کرن ہیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے بین الاقوامی دورہ کے دوران پاکستان کا جرأت مندانہ موقف پیش کرنے پر سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج بھارت میں صرف ایک ہی نام گونج رہا ہے اور وہ ہے بلاول بھٹو زرداری۔
شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو نے مسئلہ کشمیر سے لے کر مسئلہ فلسطین تک پاکستان کا موقف دوٹوک انداز میں پیش کیا، بین الاقوامی فورم پر بلاول بھٹو نے پاکستان کا موقف جس دلیری پیش کیا وہ قابل تحسین ہے۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ بلاول بھٹو نے واضح الفاظ میں اقوام عالم کو باور کروایا کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن اپنی خودمختاری اور سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایسی قیادت کی ضرورت ہے جو عالمی دنیا کے سامنے نہایت اعتماد اور دلیل کے ساتھ پاکستان کا بیانیہ واضح کرے، بلاول بھٹو نے دنیا کو پیغام دیا کہ ہم امن کیلئے ہمسایہ ممالک سے بامقصد مذاکرات کے خواہاں ہیں۔