حجرے میں دھماکے سے سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی

Published On 05 June,2025 08:37 pm

کوہاٹ: (دنیا نیوز) گیس لیکج سے ہونیوالے دھماکے میں سابق سینیٹر عباس آفریدی سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کوہاٹ میں اعظم باغ کے قریب سابق سینیٹر عباس آفریدی حجرے میں دھماکے میں زخمی ہوگئے، عباس آفریدی کو زخمی حالت میں سی ایم ایچ کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او کوہاٹ کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا گیس لیکیج کی وجہ سے ہوا ہے، جس کے نتیجے میں عباس آفریدی اور دیگر 3 افراد زخمی ہوئے ہیں، بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچ رہا ہے۔