لکی مروت: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے درہ پیزو بازار کے قریب ٹریفک پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ دھماکے میں پولیس موبائل انچارج عمران اور ڈرائیور اسلام الدین معمولی زخمی ہوئے، دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی، زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دھماکے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل لکی مروت میں تھانہ صدر کی حدود میں دہشتگردوں نے پولیس اہلکار رفیع اللہ کے گھر پر بم سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں گھر کا حصہ زمین بوس ہوگیا تھا۔