لیاقت پور: (دنیا نیوز) ملتان کا رہائشی چنی گوٹھ کے قریب ٹرین سے گرکر جاں بحق ہو گیا۔
لیاقت پور پولیس کو اطلاع ملی کہ چنی گوٹھ ریلوے ٹریک کے قریب ایک لاش موجود ہے۔
ریسکیو 1122 عملہ نے مذکورہ لاش کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال لیاقت پور منتقل کیا، متوفی کی شناخت 50 سالہ عثمان ولد منظور سکنہ ملتان کے نام سے ہوئی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ متوفی دوران سفر کسی مسافر ٹرین سے گر کر جاں بحق ہوا۔