پاکپتن ہسپتال میں بدنظمی، غفلت اور شکایات پر ایکشن جاری، ڈپٹی کمشنر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

Published On 07 July,2025 05:55 pm

پاکپتن: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا دورہ پاکپتن، ہسپتال میں بدنظمی، غفلت اور شکایات سمیت دیگر مسائل پر ایکشن جاری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر ڈپٹی کمشنر پاکپتن ماریہ طارق کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

ماریہ طارق کو ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، اے ڈی سی آر کیپٹن ریٹائرڈ زخرف فدا ملک کو ڈپٹی کمشنر پاکپتن کا اضافی چارج دیدیا گیا۔

اس سلسلہ میں محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔